سبی ،تین روزہ تبلیغی اجتماع کے اختتام پر اندروں بلوچستان سمیت ملک بھر کے دیگر علاقوں میں جانیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اتوار 11 فروری 2018 21:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) تین روزہ تبلیغی اجتماع کے اختتام کے بعد اندروں بلوچستان سندھ سمیت دیگر علاقوں میں جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا سبی کوئٹہ سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر مختلف مقام میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں بارش اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گھروں کو جانے والے مسافروں کو مشکلات سے دوچار کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی کا سالانہ تین روزہ تبلیغ اجتماع پرامن طور پر اختتام پزید ہوا تاہم کوئٹہ مچ سمیت بلوچستان اور اندورں ملک جانے والے افراد کو رش اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کے نظام کر کنٹرول کرنے کیلئے عملی انتظامات نہ ہونے کی وجہ کے علاوہ موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث ڈھاڈر ودیگر علاقوں میں ٹریفک جام کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار کردیا کوئٹہ اور اندروں ملک جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سبی کوئٹہ سبی جیکب آباد جانے کیلئے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے رات گئے تک سبی کوئٹہ قومی شاہراہ مکمل طور پر بحال نہ ہوسکنے کی وجہ سے رات بھر مسافر کھلے آسمان تل رہنے پر مجبور رہے خبر آنے تک سبی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹریفک بری طرح متاثر رہی تاہم کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ کی ہدایات پر مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بحالی کیلئے رات بھر ایف سی کے آفیسران وجوان اپنا کردار ادا کرتے نظر آئے ۔

متعلقہ عنوان :