سید اسلم شاہ کا ممتاز قانون عاصمہ جہانگیر اورممتاز ٹی وی فنکار قاضی واجد کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار

اتوار 11 فروری 2018 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری سید اسلم شاہ نے ممتاز قانون اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرگہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیا ن میں انہوں نے ملک میں آئین کی حکمرانی جمہوری اداروں کے استحکام اور انسانی حقوق کیلئے عاصمہ جہانگیر کی ناقابل فراموش خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایک خاتون ہونے کے باوجود انہوں نے جس جرات اور دلیری کے ساتھ محروم طبقات ، خواتین اور استحصال کا شکار عوام کے حقوق کی جدو جہد کی اسے ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

انہوںنے یقین ظاہر کیا کہ نئی نسل مرحومہ کی جدو جہد اور تعلیمات کی روشنی میں قانون کی حکمرانی ، انصاف کی سر بلندی اور حقیقی جمہوریت کے حصول کیلئے جدو جہد جاری رکھے گی۔ دریں اثناء سید اسلم شاہ نے ممتاز ٹی وی فنکار قاضی واجد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔