ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 11 فروری 2018 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انکے پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میڈیا سیل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین،صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین،سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور،جی ایم ملک،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ ،غلام علی خان و دیگر نے بھی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیرکے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :