سینیٹ انتخابات کیلئے فاٹا سے مزید پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

اتوار 11 فروری 2018 21:10

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) سینیٹ انتخابات کے لئے فاٹا سے مزید پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، فاٹا سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاٹا سے سینٹ انتخابا ت کے لئے مزید پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ، کاغذات نامزدگی جمع کرا نے والوں میں ہلال الرحمان ، حیدر شاہ ، عرفان اللہ ، ملک نجم الحسن اور شعیب حسن شامل ہیں جبکہ اس سے پہلے فاٹا سے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے تھے، فاٹا سے سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے

متعلقہ عنوان :