وسیم اختر کی عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرملال پر رنج و غم کا اظہار

عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق کی بلند آہنگ آواز تھی،میئر کراچی

اتوار 11 فروری 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرملال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق کی بلند آہنگ آواز تھی جس نے پاکستان میں ہمیشہ آمریت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی ساتھ ساتھ عورتوں اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے انہوں نے ہمیشہ جرأت مندانہ کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے سپریم کورٹ بار کی صدر کی حیثیت سے بھی اپنی نمایاں اور موثر کردار ادا کیا اور قانون کی بالادستی اور حکمرانی کے لئے ہمیشہ میدان عمل میں رہیں، میئر کراچی وسیم اختر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

آمین #

متعلقہ عنوان :