ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے احتسابی حکومت کی ضرورت ہے، عبدالقیوم شیخ

اتوار 11 فروری 2018 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2018ء) سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاست برائے تجارت سیاسی جماعتوں کی حصول اقتدار کیلئے سرمایہ کاری کے رد عمل میں ملک کی معیشت تباہ ، روپے کی قدر قیمت میں کمی ، عوام کو بیروزگاری، مہنگائی کے تحفہ، خدمت الناس کا تصور نہیں، انہوں نے کہاکہ نمائش زدہ دندہ صفت معاشرہ بداخلاقی، مفاد پرستی ، خودغرضی تمام حالات کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا اے لوگو تم میں خیانت زدہ وہ شخص ہے جو حکومت کا طلبگار ہو ، کیا مسلمان فرمان رسول کریم ﷺ سے لاعلم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے احتسابی حکومت کی ضرورت ہے، انتخابات کیلئے وقت اجازت نہیں دیتا، ملک کی سلامتی خطرے میں کیوں ہے،وو ٹ دینے والے اپنی نسلوں پر رحم کریں ووٹ دینا حکم الٰہی نہیں ڈر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ڈیڈیکشن بلز پر پابندی غریب کو چھت سے محروم ہونے سے بچانے کیلئے لگائی ، بجلی کے بلز میں جملہ واجبات تحریر ہونے لگا اب کیا جارہا ہے مجھے کیوں لوٹا ملک کو کس نے لوٹا۔

متعلقہ عنوان :