او پی ایف انتظامیہ اور ممبر بورڈ آف گورنر کے درمیان اختیارات کی جنگ ، ادار ہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

ایم ڈی نے ادارے کی بدحالی کا سبب ممبر بورڈ آف گورنر جہانگیر کو قرار دیدیا،انکے اختیارات سے تجاوز بارے دستاویزی ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیئے دو دھڑوں کی لڑائی سے او پی ایف ہائوسنگ سوسائٹی لاہور کے اکائونٹ میں بھیجے گئے ایک کروڑ35 لاکھ کا سکینڈل بھی منظر عام پر سامنے آگیا

اتوار 11 فروری 2018 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2018ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن انتظامیہ اور ممبر بورڈ آف گورنر کے درمیان اختیارات کی جنگ نے ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن نے ادارے کی بدحالی کا سبب ممبر بورڈ آف گورنر جہانگیر کو قرار دے دیا اور اسکے خلاف اختیارات سے تجاوز بارے دستاویزی ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیئے دو دھڑوں کی لڑائی سے او پی ایف ہائوسنگ سوسائٹی لاہور کے اکائونٹ میں بھیجے گئے ایک کروڑ35 لاکھ روپے کا سکینڈل بھی منظر عام پر سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق او پی ایف اسلام آباد آفس میں اس وقت اختیارات اور سرکاری فنڈز کے استعمال پر گھمسانی کی جنگ جاری ہے۔ ایم ڈی او پی ایف حبیب الرحمن گیلانی نے ممبر بورڈ آف گورنر جہانگیر منہاس کو تمام مسائل کی جڑ سمجھنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق ایم ڈی او پی ایف یہ سمجھتے ہیں کہ سوسائٹی کے عہدیداروں کو زمینوں پر قبضے کا سبق جہانگیر منہاس نے یاد کروایا جس سے ادارے کی بدنامی ہوئی اور عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا۔

دوسری طرف جہانگیر منہاس اور انکے ساتھی ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی کرپشن کے دستاویزی ثبوت وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز صدر الدین راشدی کو پیش کرنے کیلئے بھرپور تیاری کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی او پی ایف ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی او پی ایف ہائوسنگ سوسائٹی لاہور کے اکائونٹ میں منتقلی کو جائز اور قانون کے مطابق سمجھتے ہیں۔

دونوں دھڑے اس وقت ایک دوسرے خلاف دستاویزی ثبوت اکٹھے کرنے اور ایک دوسرے کی کرپشن کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑنے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔ عرصہ دراز سے او پی ایف میں کرپشن کی کان سمجھے جانے والی او پی ایف ہائوسنگ سوسائٹی ایک بار کرپشن کیلئے باعث تنازعہ بنی ہوئی نظر آرہی ہے۔ او پی ایف کے اندر بیٹھے ہوئے عہدیدار اور باہر بیٹھے ہوئے بااثر لوگ اس لڑائی میں شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ فروری میں ہونے والے بورڈ آف گورنر اجلاس میں ایم ڈی او پی ایف کے چند ف کرپشن، غیر قانونی بھرتیوں اور سی ڈی اے میں ۔۔۔۔کرپشن یہ ایم ڈی کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد شام ای سی ایل میں شامل ہونے سے متعلق بھی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ بورڈ آف گورنر نے بھی ایم ڈی کے خلاف تمام دستاویزی ثبوت اکٹھے کرنا شروع کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :