وکلاء تنظیموں کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان

اتوار 11 فروری 2018 20:40

وکلاء تنظیموں کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء)وکلاء تنظیموں نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر 2روز کیلئے سوگ کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کے سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حفیظ الرحمن چوہدری کے مطابق عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر وکلاء (آج) تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے جبکہ اگلے روز ارجنٹ کیسز میں پیش ہونے کے بعد دیگر مقدمات میں پیش نہیں ہونگے اور عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے ۔ سپریم کورٹ بار، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے عہدیداروں نے بھی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے سوگ میں وکلاء یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔