مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا نامور قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 11 فروری 2018 20:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نامور قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک اہم کردار بن کر ابھریں۔ ان کی تمام زندگی آئین و قانون کی سربلندی اور انسانی حقوق کی پاسداری سے عبارت ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :