پاکستان اور کینیڈا میں دوطرفہ تجارتی مذاکرات (آج) ہوں گے

اتوار 11 فروری 2018 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) پاکستان اور کینیڈا میں دوطرفہ تجارتی مذاکرات (آج) پیرکو ہوں گے جن کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو فروغ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں موصول ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق وزیر تجارت پرویز ملک جوکینیڈا کے اپنے ہم منصب فرینکوئیس فلپ چمپنے کی دعوت پر کینیڈا کا دورہ کررہے ہیں وہ تجارتی امور بارے تبادلہ خیال کے سلسلہ میں کینیڈین وزیر برائے انٹرنیشنل ٹریڈفرینکوئیس فلپ سے ملاقات کریں گے۔

دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کے حجم میں 133فیصد اضافہ ہوا ہے ۔دونوں اطراف نے تسلیم کیا ہے کہ دونوں ممالک میںموجودہ دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ کے امکانات پائے جاتے ہیں۔وزیر تجارت کینیڈین وزیر زراعت لارینس میکولے اور امیگریشن وزیر احمد حسین سے اوٹاوو میں ملاقات کرینگے۔توقع ہے کہ وزیر تجارت پرویز ملک کینیڈین میڈیا اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :