پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات (آج )اوٹاوا میں ہونگے

اتوار 11 فروری 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات آج (پیر )کے روز اوٹاوا میں ہوں گے۔وزیر تجارت پرویز ملک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

پرویز ملک کینیڈا کے وزیر تجارت فرنچس فلپ چمپجنے،وزیر زراعت لارنس میکالے اور وزیر امیگریشن احمدحسن سے ملاقات بھی کریں گے جن میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیرتجارت کی ٹورنٹو میں مونٹریال اوراونتاریو کے ایوان تجار ت میں کینیڈا کے سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ باہمی تجارتی حجم بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :