مہمند ایجنسی ، تحصیل پنڈیالئی میں عیسیٰ خیل اور برہان خیل اقوام کے مشران کا بجلی کے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف گرینڈ جرگہ

علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت، عوام نقل مکانی پر مجبور، پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے ساتھ تعائون نہ کرنے کا اعلان

اتوار 11 فروری 2018 19:20

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2018ء) مہمند ایجنسی ، تحصیل پنڈیالئی کے مین بازار میں عیسیٰ خیل اور برہان خیل اقوام کے مشران کا بجلی کے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف گرینڈ جرگہ۔ علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت۔ عوام نقل مکانی پر مجبور۔ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے ساتھ تعائون نہ کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی لوئر مہمند تحصیل پنڈیالئی کے عیسیٰ خیل اور برہان خیل اقوام کے مشران نے پنڈیالئی مین بازار میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف گرینڈ جرگہ منعقد کیا۔

جس میں علاقے کے مشران سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک یونس خان، ملک مزمل خان، ملک سید محمود جان، ملک جان شیر و دیگر نے کہا کہ کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تحصیل پنڈیالئی کے زیادہ تر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہیں۔

(جاری ہے)

واپڈا کے اہلکار ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کر کے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹے تک بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں پولیٹیکل حکام کو بھی اس سنگین صورتحال سے آگاہ کئے ہیں۔ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے پینے کے پانی سمیت دیگر ضروریات زندگی کیلئے استعمال ہونے والا پانی ناپید ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم اپنے علاقے سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی طویل لوڈ شیڈنگ ختم ہونے تک ہم پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے ساتھ کسی قسم کا تعائون نہیں کرینگے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری پولیٹیکل حکام پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :