کراچی کے 70 فیصد رقبے پر مشتمل ضلع کونسل میں کام کا انداز اس لئے مختلف ہے کہ اس کا علاقہ وسیع و عرض ہے، سلمان عبد اللہ مراد

جب ہم نے چارج لیا اسی وقت ہی کلین اینڈ گرین ضلع کونسل اور تعلیم صحت کو اپنا نقطہ آغاز سمجھ کر امور کا آغا ز کیا آج بھی بنیادی بلدیاتی سہولیات کے ساتھ اپنے اولین ایجنڈے پر سرگرداں ہیں، چئیرمین ضلع کونسل کراچی

اتوار 11 فروری 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ کراچی کے 70 فیصد رقبے پر مشتمل ضلع کونسل میں کام کا انداز اس لئے مختلف ہے کہ اس کا علاقہ وسیع و عرض ہے ہماری حدود مختلف باڈر سے لگتی ہے جن میں گھارو،حب چوکی ،نورہ آباہ شامل ہیں اس کے علاوہ ابراہیم حیدری اور ہاکس بے بھی ہماری حدود میں واقع ہیں جب ہم نے چارج لیا اسی وقت ہی کلین اینڈ گرین ضلع کونسل اور تعلیم صحت کو اپنا نقطہ آغاز سمجھ کر امور کا آغا ز کیا آج بھی بنیادی بلدیاتی سہولیات کے ساتھ اپنے اولین ایجنڈے پر سرگرداں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اسٹیل ٹاون میں صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین کونسل میر عباس ٹالپور ،مجاہد جوکھیو ،ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز احمد پلیجو بھی موجود تھی* چئیرمین نے مزید کہا کہ بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے جدید حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام امور انجام دئیے جارہے ہیںکہ صفائی اور دیگر بلدیاتی مسائل کے حوالے سے کام کو جدید انداز میں انجام دیا جارہا ہے کسی بھی امور میں غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ہمارا عملہ اگر غلطی کرے گا تو فوری کاروائی کی جائے گی لیکن اہلیان بھی معزز شہری ہونے کا فرض ادا کرتے ہوئے کچرے کو مقرر کردہ جگہوں پر ڈالے اپنے وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے اہلیان کے لئے سر گرم عمل ہے منتخب نمائندے /علاقہ معززین ضلعی انتظامی محکموں سے رابطے میں تیزی لائے تا کہ کام کو بہتر انداز میں انجام کیا جاسکے ضلع کونسل کراچی کو مثالی بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیت بروئے کار لائے سیوریج کے جوہڑ اور کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ ہنگامی بنیادوں پر کرے کیوں کہ اس سے نا صرف علاقے میں تعفن پھیلاتا ہے بلکہ بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں