کراچی،شہر بھر میں واگزار کرائی گئی کے ڈی اے اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں،سمیع الدین صدیقی

جاری انہدامی کارروائیوںمیں تیزی لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی

اتوار 11 فروری 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ شہر بھر میں واگزار کرائی گئی کے ڈی اے اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں جبکہ جاری انہدامی کارروائیوںمیں تیزی لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا قائم خانی سے ملاقات دوران کہی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ نے ڈی جی کے ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی اور کورنگی میں قائم کے ڈی اے اراضی پر خصوصی سائن بورڈ آویزاں کرنے کا عمل شروع کردیا ہے اور واگزار کرائی گئی اراضی پر روزانہ کی بنیاد پر نگرانی نظام کو فعال کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت اور حکومت سندھ کے تعاون سے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی ذاتی دلچسپی کے باعث بلا تفریق اور کسی قسم کے دبائو کو نظر انداز کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جارہی ہے جبکہ ڈی جی کے ڈی اے وقتاً فوقتاً محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے ڈائریکٹر سے تفصیلی بریفنگ لے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :