کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم کو خوشگوار ہوگیا

اتوار 11 فروری 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی نے جہاں موسم کو خوشگوار بنایا، وہیں موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح بارش نے رنگ جما دیا، جس کے بعد صبح سویرے ہی لوگوں کی بڑی تعداد اس حسین ٹھنڈے موسم کو انجوائے کرنے گھروں سے نکل پڑی۔لوگوں کی بڑی تعداد نے صبح سویرے ہلکی بوندا باندی میں گرم گرم ناشتہ انجوائے کیا۔ مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، جب کہ گلستان جوہر، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، بہادر آباد، محمد علی سوسائٹی سمیت مختلف علاقوں میں دیر تک پھوار اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :