نواز شریف نے ملک کونئے ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کر دیا،راناتنویر حسین

ْپاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہو ئے جو مسلم لیگ(ن) کے مو جودہ دور میں ہو ئے ، 2013میں ملک بدترین معاشی بدحالی ، دہشت گردی ، توانا ئی و گیس بحران کا شکار تھا ملک اندورنی و بیرونی چیلنجز کا سامنا تھا حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت آج ملک سے توانائی وگیس کا بحران کے حل کے ساتھ ساتھ حکموت نے دہشت گردی کو ختم کیا ، ملک کو تباہ حال معیشت کو مضبوط بنایا کراچی کی روشنیاں بحال کیں فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا تقریب سے خطاب

اتوار 11 فروری 2018 19:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہو ئے جو مسلم لیگ(ن) کے مو جودہ دور میں ہو ئے ہیں 2013میں ملک بدترین معاشی بدحالی ، دہشت گردی ، توانا ئی و گیس بحران کا شکار تھا ملک اندورنی و بیرونی چیلنجز کا سامنا تھا حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت آج ملک سے توانائی وگیس کا بحران کے حل کے ساتھ ساتھ حکموت نے دہشت گردی کو ختم کیا اور ملک کو تباہ حال معیشت کو مضبوط بنایا کراچی کی روشنیاں بحال کیں فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا بجلی کی لو ڈشیڈ نگ ختم ہو چکی ہے پہلے ملک میں گیس دستیاب نہیں تھی آج ملک بھر سمیت پنجاب میں گیس آرہی ہے اور ہر گھر کو گیس کا کنکشن دستیاب ہے کراچی سے لیکر گوادر تک مو ٹر ویز ،ہائی ویزبن رہی ہیں پورے ملک میں توانائی سمیت سڑکیں ، ہسپتال اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں ہم نے دھرنوں سمیت دیگر سازشی عناصر کا مقابلہ بھی کیا اور ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر ڈال کر ایک نئے دور کا آغاز کیا ان خیالات کا ظہارا نہوں نے این اے 132کے نواحی علاقہ ملک پور میں گیس فراہمی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا امیدوار پی پی 165میا ں عبدالرئوف ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، ایم سی چیئر مین شرقپورشریف عمران اشرف یعقومیہ ، یو سی چیئرمینزملک نوید محمود چوہان ، ملک ظہیر احمد ، خالد ڈھلوں ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، چودھری شہباز اصغر مرحبا شادی حال والے سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرکے قوم سے کئے تمام وعدے پورے کئے مسلم لیگ(ن) 2018میں اپنی کارکردگی لیکر عوام کے پاس جائے گی عوامی طاقت اور خدا کے فضل سے مسلم لیگ(ن) الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی وفاق اور صوبو ں میں ہماری حکومت ہو گی انہوں نے کہا کہ کے پی کے سمیت چاروں صوبوں کی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو کسی بھی صوبے کا وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتا باقی صوبو ں کی عوام پنجاب کو رشک کی نگاہ سے دیکھتی ہیںاور وہ شہباز شریف جیسا وزیراعلیٰ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن قریب آگئے ہیں ضمیر فروشی کی سیاست کسی طرح بھی جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں جو بھی ووٹ خرید کر سینیٹ میں آئے گا اس کو نیم اور شیم کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار رہنا ہو گا ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں کوئی دھڑے بندی نہیں پارٹی نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے چودھری نثارپارٹی کے سینئر رہنما اور نواز شریف کے جانثار ساتھی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے پوری قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے آئندہ عام انتخابات مین مخالفین اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر منفی پراپیگنڈہ کررہے ہیں وفاقی وزیر نے این اے 132کے دوردراز کے علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی ،واٹرفلٹریشن پلانٹ اور نئی ربطہ سڑکو ں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔