آل پاکستان تقریری مقابلے میں جامعہ کراچی کے طلبہ کی پہلی پوزیشن

اتوار 11 فروری 2018 18:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) جامعہ کراچی کے طلبہ نے ڈی اے ڈگری کالج کراچی میں ہونے والے آل پاکستان تقریری مقابلے میں بہترین ٹیم کا ایوارڈ اور انفرادی ایوارڈز جیت لئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی کے مطابق شعبہ ابلاغ عامہ کی حفصہ طاہر نے انگریزی کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن، سلیمان آصف نے اُردو کیٹیگری میں دوسری جبکہ شعبہ سیاسیات کے عمار عباسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

جامعہ کراچی کی ٹیم کو مجموعی طورپر بہترین ٹیم کے ایواڈ سے نوازا گیا۔ مذکورہ مقابلے میں پاکستان کی تقریباً22 سے زائد نامور جامعات کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں جامعہ کراچی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جو جامعہ کراچی کے لئے باعث فخر ہے۔ ڈاکٹر سید عاصم علی نے جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے طلبہ مسابقت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :