جامعہ کراچی، نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام پانچویں 10 روزہ بین الاقوامی ورکشاپ

اتوار 11 فروری 2018 18:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) جامعہ کراچی کے نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام اور پاکستان سوسائٹی آف نیماٹولوجسٹ اور اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن سائنس فائونڈیشن کے اشتراک سے پانچویں بین الاقوامی 10روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب(آج) پیر 12 فروری 2018 ء کو صبح 11:00 بجے ایچ ای جے آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مقررین میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان، چیئرمین پاکستان سائنس فائونڈیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رکن پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی، صدر ایکو سائنس فائونڈیشن پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین سومرو ،ایران کی یونیورسٹی آف ماراگے کی ڈاکٹر حبیبی جباری غزانی شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر نیشنل نیماٹولوجیکل سینٹر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ فیاض خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :