چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کا انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار

اتوار 11 فروری 2018 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے ملک کی ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری تعزیتی بیان میں چیف الیکشن کمشنر نے ان کی موت کو ایک قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم ایک نڈر اور بیباک خاتون سے محروم ہو گئی ہے۔انہوں نے مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :