خورشید احمد شاہ کا ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رحلت پر افسوس کا اظہار

اتوار 11 فروری 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کو قانون اور انسانی حقوق کیلئے ان کی خدمات کیلئے تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے لواحقین سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :