چیف جسٹس کی جانب سے رانا مشہود کی سرزنش

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 فروری 2018 15:52

چیف جسٹس کی جانب سے رانا مشہود کی سرزنش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری۔2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عدالت میں سرگوشیاں کرنے پر صوبائی وزیر رانا مشہود کی سرزنش کر دی، رانا مشہود نے ایڈووکیٹ جنرل کے کان میں دو بار کچھ کہنے کی کوشش کی جس پر چیف جسٹس نے انہیں اپنی سیٹ پر بیٹھنے کا حکم دیا اور کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ عدالت کا ڈیکورم کیا ہے۔