دو ہزار سترہ میں چین کے فضائی ماحول میں نمایاں بہتری آئی، گزشتہ سال 6مرتبہ وسیع پیمانے پر فضا میں آلودگی تھی اور9مرتبہ دھول زدہ موسم, صرف ایک مرتبہ ریت کا طوفان آیا

اتوار 11 فروری 2018 15:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) دو ہزار سترہ میں چین کے فضائی ماحول میں نمایاں بہتری آئی، گزشتہ سال 6مرتبہ وسیع پیمانے پر فضا میں آلودگی تھی اور9مرتبہ دھول زدہ موسم آئی, صرف ایک مرتبہ ریت کا طوفان آیا ، چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے ماحولیاتی بیورو کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار سترہ میں چین کے فضائی ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے سال ملک بھر میں چھہ مرتبہ وسیع پیمانے پر فضا میں آلودگی تھی اور نو مرتبہ دھول زدہ موسم آئے لیکن صرف ایک مرتبہ ریتلی طوفان کا سامنا تھا اور یہ تعداد گزشتہ کئی سالوں کی نسبت انتہائی کم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چین میں فضائی ماحول نمایاں طور پر بہتر ہو گیا ہے ۔یاد رہے کہ چین میں دو ہزار تیرہ میں فضائی آلودگی کی روک تھام کے منصوبے پر عمل درآمد کا اغاز کیاگیا تھا،جس کے بعد چین میں فضائی ماحول بہتر ی کی طرف ہو ئے اور آلودہ گیس کی نکاسی میں بھی انتہائی کمی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :