صاف پانی کیس کی سماعت ، رانامشہود کی روسٹرم پر آ کر ایڈووکیٹ جنرل کے کان میں سرگوشی پر چیف جسٹس نے صوبائی وزیر تعلیم کی سرزنش کر دی

اتوار 11 فروری 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) لاہور رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر رانامشہود خان کی روسٹرم پر آ کر ایڈووکیٹ جنرل کے کان میں سرگوشی پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے صوبائی وزیر تعلیم کی سرزنش کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے صاف پانی کیس کی سماعت کی تو وزیراعلی شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ساتھ صوبائی وزرا بھی موجود تھیدوران سماعت رانا مشہود نے روسٹرم پر آ کر ایڈووکیٹ جنرل کے کان میں سرگوشی کی تو چیف جسٹس آف پاکستان برہم ہو گئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے ساتھ آنے والے سن لیں عدالت میں پھرتیاں نہ دکھائیں،آپ کوپتا ہوناچاہئے عدالت کاڈیکورم کیاہے،اپنی نشست پربیٹھے ۔