مودی کے استقبال میں برج خلیفہ ترنگے سے روشن

اتوار 11 فروری 2018 15:20

مودی کے استقبال میں برج خلیفہ ترنگے سے روشن
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے عرب امارات پہنچنے پریہاں کی مشہورفلک بوس عمارت برج خلیفہ کوہندوستان کے قومی پرچم سے روشن کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے رہنماوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں ہندکے سفیر نودیپ سوری نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ترنگے کے رنگوں سے روشن برج خلیفہ کی تصویر پوسٹ کی۔ سوری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں تحریر کیا کہ متحدہ عرب امارات کا ویلکم کرنے کایہ بہتر ین انداز ہے۔ سوری کے مطابق برج خلیفہ ، دبئی فریم اور ایڈنوک ہیڈ کوارٹر کو ترنگے کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :