ایڈز کے 94 برمی شہری سعودی عرب میں لاپتہ،تلاش جاری

ڈکٹروں نے تمام افرادکو اہلخانہ سمیت علاج کی ہدایت کی تھی،پولیس کی تلاش میں مددکی اپیل

اتوار 11 فروری 2018 14:40

ایڈز کے 94 برمی شہری سعودی عرب میں لاپتہ،تلاش جاری
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) ریجنل ادارہ صحت ایڈز کے مرض میں مبتلا 94 برمیوں کو تلاش کر رہی ہے جنہوں نے علاج کرنے سے منع کرتے ہوئے اسپتال جانے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق امور صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے پولیس اور محکمہ پاسپورٹ کے مخصوص ادارے کو تحریری طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہجری برس کے آخری ماہ میں ششہ کے شاہ فیصل اسپتال کی انتظامیہ نے ایچ آئی وی وائرس ( ایڈز ) میں مبتلا 94 برمیوں کو کہا تھا کہ وہ مقررہ تاریخوں پر اسپتال سے رجوع کریں تاکہ انکی طبی حالت کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاسکے ۔

مریضوں کو مزید ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے اہل خانہ کا بھی باقاعدہ طبی معائنہ کروائیں ۔ طبی ادارے کی جانب سے ارسال کی جانے والی درخواست میں مزید کہا گیا کہ ان تمام مریضوں نے اسپتال آنے اور طبی معائنہ کروانے سے انکا ر کر دیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان تمام افراد کی جملہ تفصیلات فراہم کر دی ادھر پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ برمیوں کی تلاش میں ان کی مدد کریں۔