پیپلز پارٹی کا صاف پانی ازخود کیس میں فریق بننے کا اعلان

مقدمے میں فریق بن کر جنوبی پنجاب میں پھیلی تباہی کے حقائق عدالت کے سامنے رکھیں گے‘ شوکت بسرا

اتوار 11 فروری 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) پیپلز پارٹی نے صاف پانی ازخود کیس میں فریق بننے کا اعلان ۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ گندا پانی پینے سے مر رہے ہیں،تمام دریائوں میں وسطی پنجاب کے گندے نالوں اور فیکٹریوں کا زہریلا پانی پھینکا جا رہا ہے،جنوبی پنجاب کے لوگوں کو یہ زہریلا اور گندا پانی پینے کو دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

شوکت بسرا نے کہا کہ بڑے عرصے سے اس مسئلے پر چیخ رہے تھے لیکن تخت لاہور سننے کو تیار نہیں تھا، چیف جسٹس کا شکریہ جنہوں نے پینے کے پانی پر ازخود نوٹس لیا۔شہباز شریف پینے کے صاف پانی منصوبوں کی رقم زمین میں دفنانا قرار دینا ہے ۔ایسے وزیراعلی سے ہمیں کوئی امیدا نہیں تھی، اب عدلیہ ہی داد رسی کرے گی۔ شوکت بسرا نے کہا کہ مقدمے میں فریق بن کر جنوبی پنجاب میں پھیلی تباہی کے حقائق عدالت کے سامنے رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے چیف جسٹس کا نام لے کر جھوٹ بولا ،عدالت ان کے خلاف کارروائی کرے، میں خود عدالت میں تھا، چیف جسٹس نے شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی بات نہیں کی۔