آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں مختلف تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے

اتوار 11 فروری 2018 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں مختلف تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ، تعلیم کے بجائے بعض گرو پ یونیورسٹی اور کالجز میں لڑکیوں کو ہراساں کرکے بلیک میل کررہے ہیں ،ْ جو کہ لمحہ فکریہ ہے ! ضلعی انتظامیہ نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں ایک مرتبہ پھر یونیورسٹی اور کالجز میں ایک گروپ متحرک ہوگیا جو یونیورسٹیز اور کالجز میں طلبا و طالبات کی ریگنگ کرکے ایسی ویڈیوز بناتے ہیں جو بعد میں بلیک میل کرکے اُن کو تنگ کیاجاتا ہے یہ سلسلہ گزشتہ 4سالوں سے چلتا آرہا ہے مگر ! کچھ عرصے کیلئے یہ سلسلہ تھم گیا تھا مگر ایک مرتبہ پھر یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے !جو کہ تشویشناک صورت اختیار کرگیا ہے ،ضلعی انتظامیہ اور یونیورسٹی ، کالج انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے کر بلیک میلر گروپ کا خاتمہ کرے۔

متعلقہ عنوان :