ٹرمپ کا اسکینڈل چھپانے کیلئے سی آئی اے ہیکرکوایک ملین ڈالر دینے کوتیار ہوگئی

ہیکنگ کے دوران چوری ہونے والے اس پروگرام کی مدد سے روسی ہیکر نے سی آئی اے کے قبضے سے ایسی حساس معلومات بھی چوری کی تھیں جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمندگی سے دوچار کرنے والا مواد بھی شامل ہے،امریکی اخبار ، چوری کردہ مواد میں ٹرمپ کی سیکسی ویڈیو اور حساس معلومات شامل

اتوار 11 فروری 2018 14:20

ٹرمپ کا اسکینڈل چھپانے کیلئے سی آئی اے ہیکرکوایک ملین ڈالر دینے کوتیار ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) امریکا کے مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سی آئی اے نے ایک روسی ہیکر سے سائبر سیکیورٹی کے چوری کیے گئے ایک سافٹ ویئر، حساس معلومات اور صدر ٹرمپ کی جنسی ویڈیوز کو واپس لانے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے روسی شہری کو ایک ملین ڈالر ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہیکنگ کے دوران چوری ہونے والے اس پروگرام کی مدد سے روسی ہیکر نے سی آئی اے کے قبضے سے ایسی حساس معلومات بھی چوری کی تھیں جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمندگی سے دوچار کرنے والا مواد بھی شامل ہے۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے روسی شہری جس کی شناخت نہیں کی گئی سے چوری کیے گئے سافٹ ویئر اور دیگر مواد کو ان کی تشہیر سے قبل واپس لانے کی کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی نے مذکورہ شخص کو ایک ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس میں سے ایک لاکھ ڈالر کی رقم اسے دی جا چکی ہے۔دوسری جانب سی آئی اے کے ترجمان ڈین بویڈ نے نیویارک ٹائمز کی خبر کو خیالی اور فرضی کہانی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی روسی ہیکر کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادا نہیں کی گئی۔تاہم امریکی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہیکہسی آئی اے 2017 سے کمپیوٹر ہیک کرنے والے ایک سافٹ ویئر کو واپس لانے کے لیے کوشاں ہے۔روسی ہیکر کا نام عالمی سائبر مافیا میں شامل کیا گیا ہے مگر امریکی حکام شیڈو بروکرز کی مدد سے اس سے وہ سافٹ ویئر اور دیگر چوری کی گئی معلومات واپس لانے کے لیے اسے خطیر رقم دینے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ سی آئی اے کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے اس طرح کے سافٹ ویئر کو گذشتہ برس آن لائن معلومات کی چوری اور کمپیوٹر سسٹم کو کو ہیک کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ تاہم یہ پروگرام ایک روسی ہیکر کے ہاتھ لگ گیا جس کی مدد سے خود سی آئی اے کے پاس موجود حساس معلومات چوری ہوگئی تھیں۔روسی ہیکرنے بعد ازاں وہ سافٹ ویئر فروخت کرنے کی کوشش کی تو اس کے خریداروں میں سی آئی اے بھی شامل ہوگیا۔

سی آئی اے نے شیڈو بروکرز کی مدد سے روسی ہیکر کو ایک ملین ڈالر کی پیشکش کی ہے۔اس رقم میں سے ایک لاکھ ڈالر برلن میں پہلی قسط کے طورپر اسے ادا کیے گئے ہیں تاہم سی آئی اے یہ جاننے کی کوشش کررہاہے کہ آیا روسی ہیکر اس سافٹ ویئر اور دیگر چوری کی گئی معلومات کی واپسی کی خود سے کیا قیمت مانگتا ہے۔روسی ہیکر کی طرف سے متعدد بار یہ دعوی کیا جاتا رہا ہے کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمندہ کر دینے والی ان کی کچھ ویڈیوز چوری کی ہیں۔

ان میں ٹرمپ کی ایک جنسی ویڈیو، مالیات اسکینڈل اور کچھ دیگر حساس معلومات شامل ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق سی آئی اے کی طرف سے روسی ہیکر سے کہا گیا ہے کہ وہ مغربی یورپ سے نکل جائے اور دوبارہ اس علاقیمیں واپس نہ آئے۔ اسی موضوع پر ایک رپورٹ انٹرسپٹ آن لائن میگزین نے بھی شائع کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے بارے میں حساس معلومات ایک روسی ہیکرز کے ہاتھ لگنے کی بنا پر سی آئی اے کے سربراہ مائیک بومبیو اور دیگر عہدیداروں کے درمیان سخت اختلافات بھی پیدا ہوئے ہیں۔