مصری فوج کے آپریشن میں درجن سے زائد مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

اتوار 11 فروری 2018 14:10

سینا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) مصر کے شورش زدہ علاقے سینائی میں مصری فوج کے خصوصی آپریشن کے دوران کم از کم16 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شورش زدہ علاقے سینائی میں فوج کے خصوصی آپریشن کے دوران کم از کم16 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیںجبکہ30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مصر کے جنگی طیاروں نے جزیرہ نما سینائی کے شمالی اور وسطی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ بمباری اٴْس مصری سکیورٹی آپریشن کا حصہ ہے جو چند روز قبل شروع کیا گیا ہے۔آپریشن صدر عبدالفتاح السیسی کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس نومبر میں سینائی میں فعال عسکریت پسندوں کو تین ماہ کے اندر شکست دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :