ہم سب ملکر قصور کے عوام کی خدمت کریں،رانا سکندر حیات خاں

اتوار 11 فروری 2018 13:50

قصور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) چیئر مین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خاںنے کہا ہے کہ ضلع قصور کو ہم صحت ،تعلیم،سڑکات ،پینے کا صاف پانی اور کھیل کے میدان میں ترقی پذیر بنانے میں حقیقی معنوں میں کوشاں ہیں اور قصور کو کروڑوں روپے کے بجٹ سے ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیںاور انشاء اللہ2018میں بلدیاتی آرڈیننس میں بہتری آراء اور مشوروںسے تبدیلی لا کر تمام وائس چیئر مینوں اور کونسلروں کو مساوی حقوق دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ ہم سب ملکر قصور کے عوام کی خدمت کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے جناح ہال میں وائس چیئر مین اور کونسلرز کے بلائے جانے والے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر کنونیئر اجلاس سردار عزیر احمداور سینئر وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجود متعدد وائس چیئر مین نے چیئر مین ضلع کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وائس چیئر مینوں کا اجلاس طلب کرکے ایک احسان عظیم کیا ہے کیونکہ جب سے وہ منتخب ہوئے ہیں ان کی ضلع کونسل ہال میں پہلی شرکت ہے ،اس موقع پر اجلاس میں فیض بخاری ،منیر احمد ایڈووکیٹ،سردار فیصل ،حافظ عبدالرحیم،رانا محمد زبیر ،جمال دین ڈوگر،محمد زبیر کاظمی و دیگر نے اپنی تجاویز اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کی طرف سے جو یونین کونسلز کے چیئر مینوں کو فنڈز دیئے گئے ہیں ان میں وائس چیئر مینز کی کوئی مشاورت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیئر مین اور وائس چیئر مین یونین کونسل ایک ہی بیلٹ پیپر پر کامیاب ہوئے ہیں مگر وائس چیئر مین کے پاس یونین کونسل کی سطح پر ترقیاتی کاموں میں کوئی مشاورت نہیں کی جاتی ۔چیئر مین ضلع کونسل قصور رانا سکندرحیات خاںنے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا سسٹم کمزور ہونے کے باوجود ہم نے اپنے وائس چیئر مینوں کے ہمراہ ضلع کا سارا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا ہے‘ جس طرح چیئر مینوں کو اعزازیہ ملتا ہے وائس چیئر مینوں کو بھی اعزازیہ دلانے اور مل جل کا کام کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :