دبئی میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی میں خوشی بنک کا قیام

اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کو توصیفی ٹوکن اور ان کے عوض انھیں حیران کن انعامات ملیں گے

اتوار 11 فروری 2018 13:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) متحدہ عرب امارات میں سرکاری شعبے کے ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نئی جدت لائی گئی ہے اور ٹیین کام ریگولیٹری اتھارٹی میں ایک خوشی بنک قائم کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نئی جدت کا مقصد سرکاری اداروں میں فعال اور متحرک ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔یہ اچھوتا خیال ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ(شعبہ برائے ترقی ای حکومت) کے ای مواد کی مدیرہ آمنہ البدواوی کی تخلیق ہے۔اس کا طریق کار یہ ہے کہ اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کو ان کے ساتھی ملازمین ’’ توصیفی ٹوکن‘‘ دیں گے اور ان کے عوض انھیں حیران کن انعامات مل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :