1500روپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15فروری کو کراچی میں ہوگی

اتوار 11 فروری 2018 12:50

قصور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام 1500روپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15فروری بروز جمعرات کراچی میں ہوگی۔

(جاری ہے)

پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک ‘دوسرے انعام10لاکھ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں 18500روپے کے 1696انعامات ہونگے۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام100روپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15 فروری بروزجمعرات ملتان میں ہوگی جس کاپہلا انعام7لاکھ روپے کاایک‘دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے 3انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :