سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا

اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کریں گے

اتوار 11 فروری 2018 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) ایوان بالاسینیٹ کا اجلاس آج (پیر) سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کریں گے ۔ اجلاس میں قانون سازی اور قومی اہمیت کے مسائل پر بھی غور کیا جائے گا۔