قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریںگے

اتوار 11 فروری 2018 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج (پیر ) سہ پہر ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریںگے ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماء و نمائندے شرکت کریں گے جس میں اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔