تیونس نے ملک میں بلیک واٹر کی موجودگی کی تر دید کر دی

کسی بھی مشکوک گروپ یا تنظیم کو ملک میں کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،وزیرداخلہ کی گفتگو

اتوار 11 فروری 2018 12:30

تیونس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) تیونس کے وزیر داخلہ لطفی براہم نے بدنام زمانہ امریکی تنظیم بلیک واٹر کی تیونس میںسرگرمیوں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونسی پارلیمنٹ میں بلیک واٹر کی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی رپورٹوں سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب میں وزیر داخلہ لطفی براہم نے کہا کہ بلیک واٹر کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹیں مفروضوں پر مبنی ہے اور انکی وزارت کے پاس ان سرگرمیوں سے متعلق کوئی ٹھوس شوہد موصول نہیں ہوئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انکا ملک کسی بھی مشکوک گروپ یا تنظیم کو ملک میں کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔تیونس کی پارلیمنٹ میں پاپولر فرنٹ کے ارکان نے بلیک واٹر سے متعلق وضاحت طلب کی تھی۔فرنٹ کے پارلیمانی لیڈر زیادخضر نے کہا بلیک واٹر انتہائی بدنام تنظیم ہے جو سکیورٹی ادارے کے طور پر عراق اور افغانستان میں سنگین نوعیت کی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :