ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گی

اتوار 11 فروری 2018 12:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم آج (پیر) شروع ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک عمرکے ایک کروڑ پچاسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے ستاون لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

ادھر، سندھ میں سال کی دوسری سات روزہ انسداد پولیو مہم اس ماہ کی انیس تاریخ کو شروع ہوگی جس میں کراچی کی 188 یونین کونسلوں میں پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ اٹھائیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے تحفظ کے لیے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :