عرب ممالک وہ اپنے اضافی اخراجات کو کم کرتے ہوئے مستحکم پیداواری عمل کو آگے بڑھائیں‘ آئی ایم ایف

اتوار 11 فروری 2018 00:30

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اضافی اخراجات کو کم کرتے ہوئے مستحکم پیداواری عمل کو آگے بڑھائیں۔کرسٹین لیگارڈ کے مطابق ملکی پیداوار میں ترقی سے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عرب ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ حکومتی اداروں کے ملازمین کے اضافی معاوضوں اور رعایتوں کو بھی ختم کریں اور ایسے اقدامات سے ہی ملکی اخراجات میں کمی واقع ہو گی۔ کرسٹین لاگارڈ نے ان خیالات کا اظہار دبئی میں منعقدہ عرب مالیاتی فورم کے سالانہ اجلاس میں کیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے بعض عرب ممالک میں متعارف کرائی گئی اقتصادی اصلاحات کا خیرمقدم بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :