16واں تین روزہ صوفی میوزک فیسٹیول الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں جاری

اتوار 11 فروری 2018 00:20

لاہور۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے زیر اہتمام 16واں تین روزہ صوفی میوزک فیسٹیول الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم جاری ہے جو کہ 9فروری سے 11فروری تک جاری رہے گا۔صوفی میوزک فیسٹیول میں پورے پاکستان کے تمام صوبوںسے 29میوزیکل گروپ جن میں 400کے قریب فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔صوفیانہ شاعری سے ہمیں امن و آشتی اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے۔

صوفی میوزک فیسٹیول میں پاکستان کے نامور صوفیانہ کلام پڑنے والوں ‘گلوکاروں ‘موسیقاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پرفارم کرنے والوں میں استاد راحت فتح علی خان ‘ حمیرا چنا‘ عارف لوہار‘ بدر قوال‘ فیض چشتی ‘ منیر چشتی‘ بشری ماروی ‘ ماہم سہیل ‘ شمع کرمانی‘ نگہت چوہدری ‘ استاد رفاقت علی خان‘ کریشن لال ‘ سائیں ظہور‘ صنم ماروی ‘ جاوید بشیر ‘صابر سائیں‘گونگا سائیں‘ مٹھو سائیں‘ تاج بلیدی ‘ پپو سائیں‘ نواب خان‘ شوکت علی‘ فرید ایاز ابو محمد‘ نواب اختر زہری سمیت دیگرنامور صوفی موسیقارنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اے پی پی سے بات کرتے ہوئے سامعین نے کہا کہ اس قسم کے صوفی میوزک فیسٹول ہونے چاہئیں۔جس سے ہمیں روحانی و ذہنی سکون ملتا ہے ‘جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔