چھینے گئے موبائل سے سیلفی لینا ڈاکومہنگا پڑ گیا،سیلفی لیتے ہی گرفتار ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 فروری 2018 23:54

چھینے گئے موبائل سے سیلفی لینا  ڈاکومہنگا پڑ گیا،سیلفی لیتے ہی گرفتار ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 10جنوری 2018ء ):کراچی میں چھینے گئے موبائل سے سیلفی لینا ڈاکومہنگا پڑ گیا،سیلفی لیتے ہی گرفتار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں بفر زون کے علاقے میں شہری لاپ ٹاپ پر فیس بک استعامل کر رہا تھا جبکہ شہری کے موبائل کا کیمرہ انسٹا گرام کے ساتھ منسلک تھا۔

(جاری ہے)

شہری ضروری کام سے باہر گیا تو ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر شہری سے اسکا موبائل چھین لیا۔شہری کے جانے کے بعد ڈاکو نے اسی موبائل سے سیلفی جوفوری طور پر شہری کے انسٹاگرام پر پوسٹ ہو گئی ۔شہری گھر پہنچا تو اس نے اپنے انسٹا پر اس ڈاکو کی تصویر دیکھی اور پولیس کو اطلاع دے دی اور ڈاکو گرفتار ہو گیا۔