دماغ کو چکرا دینے والا بصری واہمہ بظاہر ایک سی نظر آنے والی تصویر دیکھنے میں بالکل مختلف

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 فروری 2018 23:54

دماغ کو چکرا دینے والا بصری  واہمہ بظاہر ایک سی نظر آنے والی تصویر دیکھنے ..
یہ آج کل وائرل ہونے والے بصری واہمے کی تصویر ہے جو کہ ریڈٹ سے وائرل ہوئی ہے۔اس میں دو  تصاوی دکھائی گئی ہیں ، جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ذرا سا دیکھنے کا زاویہ بدلنے سے ایک ہی گلی کا منظر کس طرح مختلف نظر آتا ہے لیکن بات دراصل یہ ہے کہ یہ تصاویر دو الگ الگ زاویوں سے نہیں لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)


یہ ہماری آنکھیں ہیں جو ہمیں ایسا دکھا رہی ہیں کیونکہ جیسا عنوان دیا گیا ہے یہ تصاویر بالکل ویسی ہی ہیں۔ یعنی ایک ہی تصویر کو ساتھ ساتھ رکھا گیا ہے۔
اس بصری واہمے نے انٹرنیٹ صارفین کو اچھا خاصا پریشان کیا  ہوا ہے تاہم ایک ریڈٹ صارف نے اس کا جف بنا کر بھی بتایا ہے کہ  یہ دراصل ایک ہی جیسی دو تصویریں ہیں۔