ماہر نفسیات نادیہ سعید کی جانب سےکویتی عسکن ریاض میں خواتین اور بچوں کے لیے ایک بہترین تقریب کا انعقاد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 فروری 2018 23:21

ماہر نفسیات نادیہ سعید کی جانب سےکویتی عسکن ریاض میں خواتین اور بچوں ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 10جنوری 2018ء ): ماہر نفسیات نادیہ سعید کی جانب سے 8 فروری 2018 بروز جمعرات کو کویتی عسکن ریاض میں خواتین اور بچوں کے لیے ایک بہترین تقریب منعقد کی گئی جس میں مٹی کے برتنوں/کھلونوں کو بچوں کے ذریعے رنگوں سے آراستہ کروایاگیا پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش سمیت مختلف قوموں /قومیت سے تعلق رکھنے والے بچوں نے اس تقریب میں انتہائی جوش و خروش سے شرکت کی.

(جاری ہے)

رنگوں اور مٹی کے کھلونوں کے ذریعے اس انعقاد کا اصل مقصد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کو سراہنا تھا. نادیہ سعید ایک ممتاز ماہر نفسیات ہونے کے ساتھ ساتھ ہر عمر کے بچوں کے لیے اکثر ایسی بہت سی تقاریب منعقد کرواتی رہتی ہیں کہ جس میں بچوں کی جسمانی صلاحیتوں کے علاوہ ان ک ذہنی، تخلیقی اور پوشیدہ صلاحیتوں کو بھی نکھارنے اور اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کئے جا سکیں.