کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے مین برکی روڈ پر واقع ضرار شہید ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کردیا

ہفتہ 10 فروری 2018 23:20

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ہفتہ کو مین برکی روڈ پر واقع ضرار شہید ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1999ء میں ایٹلانٹک ہوائی اڈے کے حادثے میں شہادت نوش کرنے والے شہید نیول آفیسر لیفٹیننٹ ضرار احمد بن منصور کے والد نے 2002ء میں ہسپتال کی بنیاد رکھی تھی۔ میموریل ہسپتال شہید افسر کے خاندان کی طرف سے بنایا گیا ہے جس میں جدید آلات اور سہولیت موجود ہیں اس میں آئوٹ ڈور مریضوں کے لئے ٹی بی، جنرل سرجری، گائنی، بچوں کے امراض، آنکھوں، دانتوںسمیت لیبارٹری کی تمام سہولیات بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :