کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ،کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 فروری 2018 23:14

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ،کشمیر پی ٹی ..
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 10جنوری 2018ء ) : گزشتہ روز کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے کارکنان نے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی میاں احمد بشیر اور تقریب کی صدارت راجہ نصیر صدر کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انشاء اللہ رہے گی کشمیری قوم گزشتہ 70سالوں سے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس وقت تک تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہوا ہے کشمیری قوم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گے جب تک انہیں حق خودارادیت نہیں دیا جاتا حق خودارادیت کے بعد کشمیری قوم اپنی مرضی سے اپنی آزادی کی تحریک پوری دنیا میں چلا رہے ہیں تمام رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ ایک دہائی سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن چئیرمین بن کر کشمیری قوم کے حق میں بولنے کے بجائے کروڑوں روپے قومی خزانے سے ہر سال اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے تمام رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کی چئرمین شپ سے فارغ کیا جائے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جس طرح تحریک آزادی کو پوری دنیا میں فرانس، برطانیہ، یوکے، اٹلی،جرمنی، امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں کے سامنے مسئلہ کشمیر پر جو پیش رفت کی اسکی مثال نہیں ملتی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مسئلہ کشمیر پر مثبت پیش رفت اور کشمیری قوم کی آواز کو عالمی دنیا میں پہچانے کے لیے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا ہے ان رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ چئرمین پاکستان تحریک انصاف قائد پاکستان عمران خان آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اور آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اقتدار میں آ کر انشاءاللہ مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے تحریک انصاف آذاد کشمیر سعودی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں آر پار کے کشمیری یک دل و یک جان ہیں مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں کی کوششیں تحریک آزادی کشمیر کے لیے قابل ستائش ہیں انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری قوم آزادی کا سانس لے گی کشمیری قوم استحکام پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیری قوم کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں برھان وانی شہید کی شہادت کے بعد جس طرح تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملی ہے انشاءاللہ کشمیری قوم پوری دنیا میں اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، تقریب میں کشمیر پی ٹی آئی گلف کے سنئیر نائب صدر چوہدری خورشید متیال اور سعودی عرب کے رہنماؤں راجہ نصیر صدر کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب میاں احمد بشیر صاحب، پروفیسر راشد علی، رضوان، چوہدری خوشحال طاہر، ارشد بٹ ،شفیق قریشی، راجہ امتیاز، چوہدری عارف، تصادق شاہ، رضوان،راجہ شبیب، راجہ شعیب اور دیگر نے بھی شرکت کی.

متعلقہ عنوان :