وزیرداخلہ احسن اقبال کی امریکی نائب وزیرخارجہ جان سولیوان سے واشنگٹن میںملاقات‘ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 10 فروری 2018 23:01

وزیرداخلہ احسن اقبال کی امریکی نائب وزیرخارجہ جان سولیوان سے واشنگٹن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکی نائب وزیرخارجہ جان سولیوان سے ہفتہ کو واشنگٹن میںملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرداخلہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف تمام اقدامات قومی لائحہ عمل کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہاکہ قو می لائحہ عمل پر امن اور خوشحال پاکستان کو مدنظررکھ کر تشکیل دیا گیا‘ ہم نے جانی اور مالی قربانیاں دیکر امن وخوشحالی کی منزل حاصل کی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ امن کے قیام سے معاشی بحالی کا عمل تیز ہوا‘ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کو ملکر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن و خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔امریکی نائب وزیرخارجہ جان سولیوان نے کہاکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون ناگزیرہے۔