ٹریفک حادثہ کے دوران خاوند جاں بحق اور بیوی زخمی

ہفتہ 10 فروری 2018 22:52

ٹریفک حادثہ کے دوران خاوند جاں بحق اور بیوی زخمی
گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) ٹریفک حادثات کے دوران خاوند جاں بحق جبکہ بیوی سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند دا قلعہ کا رہائشی سلیم اپنی بیوی فرخندہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ واپڈا ٹائون کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے میاں بیوی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں سلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ، جبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات کا شکار ہونیوالوں میں عظمی، بشارت، اعجاز، مستنصر، ظہور، حنان، نجم، رضوانہ، فاخرہ، روبی، بینش اور عالیہ و غیرہ شامل ہیں۔