سعودی مفتی نے برقعے کے خلاف فتویٰ دے دیا

شریعت میں پردے کا حکم ہے وہ جیسے بھی ہو،خواتین کے لیے برقع پہننے کی پابندی لازم نہیں،سعودی مفتی ڈاکٹر عبداللہ المطلق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 فروری 2018 22:22

سعودی مفتی نے برقعے کے خلاف فتویٰ دے دیا
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 10جنوری 2018ء ):سعودی مفتی نے برقعے کے خلاف فتویٰ دے دیا۔سعودی مفتی ڈاکٹر عبداللہ المطلق کا کہنا تھا کہ شریعت میں پردے کا حکم ہے وہ جیسے بھی ہو،خواتین کے لیے برقع پہننے کی پابندی لازم نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سینئر علماء کمیٹی کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق کا کہنا ہےشریعت میں پردے کا حکم ہے وہ جیسے بھی ہو،خواتین کے لیے برقع پہننے کی پابندی لازم نہیں۔

عالم اسلام میں 90فیصد خواتین برقعے کی بجائے پردے کے لیے متبادل چیزیں استعمال کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہم دین دار اور دعوت الی اللہ انجام دینے والی خواتین کی ایک بڑی تعداد کو دیکھتے ہیں کہ وہ برقعے کا استعمال نہیں کرتی ہیں بلکہ متبادل طریقوں سے پردہ کرتے ہیں۔ یہ اس بات کی اچھی دلیل ہے کہ خواتین کو برقعے کی پابندی کی ضرورت نہیں۔
سعودی مفتی نے برقعے کے خلاف فتویٰ دے دیا