بلوچستان کی نئی حکومت بھی خطرے میں پڑ گئ

وزیر داخلہ سمیت 8وزیر مشیر حکومت سے نالاں،حکومت گرانے کی دھمکی دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 فروری 2018 22:13

بلوچستان کی نئی حکومت بھی خطرے میں پڑ گئ
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 10جنوری 2018ء ):بلوچستان کی نئی حکومت بھی خطرے میں پڑ گئ۔وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت 8وزیر مشیر حکومت سے نالاں،حکومت گرانے کی دھمکی دے۔تفصیلات کے مطابق ثنا اللہ زہری کی حکومت گرا کر وزیر اعلیٰ بننے والے عبدالقدوس بزنجو کی حکومت پر بھی خطرہ منڈلانے لگا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت 8وزیر مشیر حکومت سے نالاں ہیں ۔ناراض کارکنان میں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی،وزیر زراعت جعفر مندو خیل،وزیر صحت ماجد ابڑو،مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہاور وایر ماحولیات پرنس احد علی شامل ہیں۔ناراض ارکان نے حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔ناراض اراکین کا موقف ہے کہ پوسٹیں چھپائی جاتی ہیں ،بیوروکریسی تعاون نہیں کرتی اگر یہی حالات رہے تو حکومت سے الگ ہو جائیں گے،