حیدرآباد، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار

ہفتہ 10 فروری 2018 22:11

حیدرآباد، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) نسیم نگر پولیس نے کارروائی کرکے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او نسیم نگر امین کھوسو کے مطابق گرفتار ملزمان نے چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹرسائیکل، چھینی گئی نقد رقم، موبائیل فونز اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن کے نام منصور، زین اور ابرار ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے گروہ میں شامل دیگر ملزمان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :