رینجرز کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 10 فروری 2018 21:51

رینجرز کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزمان جرائم کے مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، گرینیڈ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ رینجرز نے بلال کالونی سے ملزم محمد اسلم کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ شریف آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان سلمان احمد عرف سلو، رضوان احمد خان اور نعمان علی خان کو گرفتار کیا۔ ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گلشن معمار کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ریحان گل اور سید رحمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کے ذریعے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے مزید قانونی کارروائی کے لئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :