گورنر سندھ کی شیلا دت کی کتاب مسٹر اینڈ مسز جناح کی تقریب رونمائی میں شرکت

ہفتہ 10 فروری 2018 21:51

گورنر سندھ کی شیلا دت کی کتاب مسٹر اینڈ مسز جناح کی تقریب رونمائی میں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کراچی کے عوام کے لئے تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے ، مسلسل 9 ویں سال اس کے انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی لٹریچر فیسٹیول کے دوان بھارتی ادیب شیلا ریڈی کی کتاب مسٹر اینڈ مسز جناح کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کی باعث کراچی میں اب ہر طرح کی سرگرمیاں جاری ہیں، شہر سماجی ، ثقافتی ، سیاسی ، ادبی اور کھلیوں کی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل 9 ویں سال اس فیسٹیول کے انعقاد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر لگن سچی ہو تو کوئی بھی چیز مشکل نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول سے نہ صرف عوام میں کتب بینی کا شوق پیدا ہو رہا ہے بلکہ مختلف ممالک کے ادیبوں اور قلمکاروں کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے سے ادبی رجحانات ، ادب کی ترقی کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ انہیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیلا دت اچھی مصنفہ ہیں ان کی یہ کتاب تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اس کتاب میں نئی نسل کے لئے تاریخ محفوظ کی گئی ہے جس کا مطالعہ خصوصاً تاریخ کے طالب علموں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر مصنفہ نے اپنی کتاب کے بارے میں مختلف سوالات کے جواب بھی دئیے، انہوں نے کہا کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول نہایت معتبر ادبی ایونٹ بن چکا ہے جس پر دنیا بھر سے مصنفین ذوق و شوق سے شرکت کرتے ہیں۔

دریں اثنا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے جس کے لئے عوام کا تعاون بھی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 2 سال کے دوران ایک دن بھی جلائو گھیرائو، ہڑتال نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں اور حکومت کے اقدامات موثر ثابت ہوئے ہیں اور کراچی کے شہری بلا خوف و خطر اپنے روزمرہ کے معمولات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :